کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے سال 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں ووٹرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر انتخابی مہم چلائی۔
اس انتخابی مہم کے دوران جہاں ایم کیو ایم نے اپنا تنظیمی مواد، منشور اور پروگراموں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کیں وہیں کچھ ایسے میمز والی پوسٹیں بھی شیئر کیں جن کے ذریعے لوگوں یا ووٹرز ک توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔
ٹرک آرٹ کے انداز میں بنائی گئی ایک تصویر میں کسی کا نام لیے بغیر لکھا گیا کہ ’ہمیں ہینڈسم نہیں ووٹ چاہیے‘۔
اسی طرح ایک اور پوسٹ میں لکھا گیا ’ووٹ مگر پیار سے‘۔ اس تصویر میں ایم کیو ایم پاکستان کا انتخابی نشان پتنگ بھی موجود ہے۔