کراچی(اسٹاف رپورٹ)چالیس کروڑ کی گرانٹ کا چیک آگیا ہے،کے ڈی اے ایمپلائز یونین (سی بی اے) ایم کیو ایم پاکستان کے ڈی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے)ایم کیو ایم پاکستان کے سرپرست اعلیٰ اور کے ڈی اے یونٹ انچارج سید عمران حسین جعفری کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر محمد عبدالمعرف، جنرل سیکرٹری قمرعباس و دیگر ذمہ داران نے حکومت سندھ سے چالیس کروڑ کی گرانٹ کا چیک آنے پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی، ممبر فنانس وریل اندھر ،ڈائریکٹر فنانس کاشف خان، اکائونٹ آفسر ندیم تاج اور ارشد افتخار کے بے حد ممنون و مشکور ہے
کہ جن کی محنت و جدوجہد کی وجہ سے چالیس کروڑ کی گرانٹ کا چیک ادارے میں آگیا ہے۔اس موقع پرکے ڈی اے ایمپلائز یونین سی بی اے)ایم کیو ایم(پاکستان کے صدر و جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ادارے کے تمام ملازمین و افسران و ریٹائر ملازمین کی پنشن وتنخواہیں انشااللہ دو سے تین دن میں ادا کردی جائیں گی۔لہذا دارے کے تمام ڈیپارٹمنٹ کے اکائونٹ آفسران و بل کلرک اگر آپ کے بل رہ گئے ہے تو اپنے اپنے محکموں وڈویثرن کے بل فوری طور پر ڈائریکٹر فنانس کے آفس میں جمع کرادیں۔