سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کے ہزاروں صارفین کے اکاؤنٹس اچانک لاگ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد صارفین کو دوبارہ پلیٹ فارم تک رسائی نہیں ہوپارہی۔
فیس بک کے درجنوں صارفین اچانک کمپیوٹر پر فیس بک لاگ آؤٹ ہونے پر پریشان ہوئے اور وہ کسی بھی خوف کی وجہ سے بار بار پاسورڈ ڈال کر آئی ڈی لاگ ان کرنے کی کوشش کرتے رہے۔
دوبارہ لاگ ان کرنے کی کوشش پر صارفین کو غلط پاسورڈ اندراج کا پیغام ظاہر ہوا۔ کمپوٹر کے علاوہ موبائل میں بھی فیس بک صارفین کو رسائی میں مشکل کا سامنا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہوئیں ہیں تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔