کہا جاتا ہے کہ عصر حاضر میں ٹیکنالوجی کی وجہ سے نوجوانوں اور بچوں کی کتب و تصانیف سے رغبت کم ہوتی جارہی ہے مگر ایک بار پھر نوجوان طلبا و طالبات نے اس خیال کر رد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام کتب میلے “KUBF24” میں دوسرے روز طلبہ و طالبات کا ہجوم امڈ آیا اور بڑی تعداد میں طالب علموں نے اپنی پسندیدہ کتابوں کی خریداری کی۔
کتب میلے کے دوسرے روز شیخ الجامعہ کراچی ڈاکٹر خالد محمود عراقی ، آبش صدیقی (ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی) ، بیرسٹر شاہدہ جمیل صاحبہ (سابق وفاقی وزیر قانون) ، نعیم قریشی( چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بار کونسل ) اور ایاز خان ( اداکار و کامیڈین) بطور مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کو عظیم الشان کتب میلے کہ انعقاد پر مبارکباد پیش کی انہوں نے مزید نے کہا کہ تاریخ انسانی کے بڑے سائنسدان مسلمان تھے مگر آج مسلمانوں کی ترجیح تعلیم نہیں ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی کا کہنا تھا کہ بک فیئر میں طلبہ و طالبات کی شرکت جمعیت پر اعتماد کا ثبوت ہے۔
تقریب کے اختتام پر نعیم قریشی چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سندھ بار کونسل نے کہا ستر ہزار شہدائے فلسطین کو جب ہماری بے حس حکومت بھول چکی ہے جبکہ جمعیت نے ان کو یاد رکھا اور پروگرام کو ان سے منسوب کیا۔