Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلیے بری خبر، فیس میں‌ ہزاروں روپے کا اضافہ |

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلیے بری خبر، فیس میں‌ ہزاروں روپے کا اضافہ

محکمہ داخلہ نے ملک بھر میں پاسپورٹ کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا، جس کا اطلاق 7 مارچ کے بعد سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے پاکستان بھر میں پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ نئی فیسوں کا اطلاق 7 مارچ کے بعد بنائے گئے پاسپورٹ پر ہوگا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 3000 روپے سے بڑھا کر 4500 اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار سے بڑھا کر 7500 روپے کردی گئی۔

اسی طرح دس سال کے نارمل پاسپورٹ کی فیس 4500 روپے سے بڑھا کر 6700 روپے اور ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 7500 سے بڑھاکر 11،200 روپے کردی گئی۔