عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں مسلسل تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 26 ڈالر کے اضافے سے 2174ڈالر کی سطح پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
جمعرات کو مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2750روپے کے اضافے سے 228150روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 2358روپے کے اضافے سے 195602روپے ہوگئی۔
اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔