وزیراعلیٰ سندھ کا 35 ہزار آمدنی والے افراد کو پانچ ہزار روپے دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 22.5 ارب روپے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا جس کے تحت 35 ہزار تک کم آمدنی والے افراد کو پانچ ہزار روپے نقد دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت رمضان کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے رمضان پیکج کی منظوری دی۔

اس پیکج کے تحت خاص طور پر ایسے افراد جن کی ماہانہ آمدنی 32,000 سے 35,000 روپے ہے انہیں بینکوں کے ذریعے 5000 روپے نقد فراہم کیے جائیں گے۔ رقم کی فراہمی کے حوالے سے ضابطۂ کار کا فیصلہ آئندہ دو روز کے دوران کیاجائے گا۔

دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ آج سے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں اور اس کی رپورٹ پیش کریں۔

مذکورہ بالا فیصلے فیصلے وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان پیکج اور پرائس کنٹرول سمیت دیگر انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیے۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ڈاکٹر فخر عالم، آئی جی پولیس رفعت مختار، سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی، سیکریٹری زراعت اعجاز شاہ، سیکریٹری خوراک ناصر عباس سومرو، ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم رند، کمشنر کراچی سلیم راجپوت،کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، کے الیکٹرک اور ایس ایس جی سی کے نمائندے اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخر عالم نے بتایا کہ صوبے میں 45 لاکھ مستحق خاندان ہیں جو 32000 سے 35000 روپے ماہانہ یا اس سے کم کما رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ خاندان آبادی کا 60 فیصد ہیں اور انہوں نے انہیں 5000 روپے نقد رمضان پیکج کے طورپر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے لیے سبسڈی کی مجموعی رقم 22.5 ارب روپے متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گزشتہ رمضان 15.5 ارب روپے کا پیکج دیا گیا تھا۔ مراد علی شاہ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ وہ ضرورت مند خاندانوں کی تعداد کا تعین کریں تاکہ کوئی ضرورت مند رہ نہ جائے۔

مراد علی شاہ نے انہیں 22.5 ارب روپے کی تقسیم کے حوالے سےبینکوں سے بات کرنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ڈویژنل کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ طلب اور رسد کے درمیان توازن کو یقینی بنانا ہے تاکہ قیمتیں کنٹرول میں رہیں۔

مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سلیم راجپوت کو ہدایت کی کہ وہ اپنے نمائندے کے طور پر ایک اسسٹنٹ کمشنر اور ایک مختیارکاربھیجیں جو سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی خرید و فروخت کے وقت موجود ہوں اور اس کے مطابق نرخ جاری کریں۔

انہوں نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی پولیس کو ہدایات دیں کہ وہ پرائس کنٹرول مہم کے دوران ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف شروع کیے جانے والے کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی الیکٹرک، حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ افطار اور سحری کے دوران لوڈ شیڈنگ نہ کریں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ رمضان کے دوران گھریلو صارفین کو گیس کی بندش سے مستثنیٰ کریں اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

مراد علی شاہ نے محکمہ زکوٰۃ کو ہدایت کی کہ وہ 110,000 رجسٹرڈ خاندانوں میں فی کس 14,000 روپے گزارا الاؤنس جاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں غریب لوگوں کی مدد کے لیے سب کو یہاں تک کہ نجی شعبے اور مخیر حضرات کو بھی آگے آنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں پوری دنیا میں ہر جگہ چیزوں کی قیمتوں میں کمی آتی ہے لیکن پاکستان میں جان بوجھ کر قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو مقدس ماہ رمضان میں غریب افراد کے دکھ کا مداوا کرنا چاہیے۔

مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذاتی طور پر کسی بھی وقت شہرکا اچانک دورہ کریں گے اور پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں، معیار اور مارکیٹ میں ان کی دستیابی کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru