نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے نو عمر بہن بھائی بازیاب ہوگئے۔
بچوں کی والدہ شمائلہ کے مطابق انہیں تھوڑی دیر قبل نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی کہ آپ کے بچوں کو حیدری مارکیٹ کے اسٹاپ پر چھوڑ کر جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھائی رینجرز کے ہمراہ وہاں پہنچا تو دونوں بچے موجود تھے جو ٹھیک حالت میں ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آواز بننے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب اپنی نانی کے گھر رہنے والے 12 سالہ آیان اور دس سالہ انابیہ گھر سے فرنچ فرائز لینے نکلے اور پھر لاپتہ ہوگئے تھے۔