سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اٹ پر ایک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ اُس نے ناشتے کا آرڈر دیا جس کا بل 21 ہزار روپے سے زائد بنا تھا۔
امریکا سے تعلق رکھنے والے ریڈ اٹ صارف نے لکھا کہ انہوں نے دو سینڈوچ اور دو کولڈ کافی کا آرڈر دیا اور کوئی تیسری چیز نہیں منگوائی۔
اُن کے مطابق جب بل آیا تو ہوٹل کے مالک نے 77 ڈالر چارج کیے ہوئے تھے جبکہ ان چیزوں کا بل بہت زیادہ 7 ڈالر بنتا ہے۔
صارف نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز ہوٹل پر ناشتے کا آرڈر دیا اور انتظامیہ نے بنا ہوا بل ہی وصول کیا ہے۔
ریڈ اٹ صارف نے اس کے ساتھ بل بھی شیئر کیا اور لکھا کہ’’شک کرنے والوں کے لیے: ہاں، میں نے کل ڈارون کے ساحل کے کنارے ایک کیفے میں دو انڈے اور بیکن رولز اور دو آئسڈ کافی کے لیے واقعی $77 ادا کیے‘‘۔
سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ کھانا اچھا تھا لیکن انہوں نے ٹوٹل چیک کیے بغیر اپنا کارڈ ٹیپ کرنے کا سبق ضرور سیکھا۔
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے سادہ مگر مہنگے ترین ناشتے کے بل پر حیرانی کا اظہار کیا اور لکھا کہ ’انتظامیہ بالکل پاگل لگ رہی ہے‘۔