وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اگلے پندرہ دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں کمی جبکہ پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.77روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد ڈیزل کی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی جبکہ پیٹرول کا ریٹ 279 روپے 75 پیسے پر برقرار رہے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے اگلے پندرہ روز کے لیے ہوگا۔