پنجاب کے لیے رمضان پیکج کا بجٹ ساڑھے 12 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا

وزیراعظم نے پنجاب کے لیے رمضان پیکج کا بجٹ 6 ارب سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے تک کردیا۔

وزیراعظم کی جانب سے رمضان پیکج کا بجٹ بڑھانے کا فیصلہ عام عوام کے لیے یہ بہت بڑی سہولت ہے۔

وزیراعظم نے اپنے تمام وزرا اور ایم این ایز کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان پیکج کو خود چیک کریں۔

اعلامیے کے مطابق ایک فلور مل کو ناقص معیار پر بلیک لسٹ کیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بدعنوانی کو  برداشت نہیں کیا جائے گا، یوٹیلیٹی سٹورز پر سپلائی کو یقینی بنایا جانا چاہییے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی ہمیں وراثت میں ملی ہے، ہماری حکومت نے 13 سے 17 تک مہنگائی کو کنٹرول کیا، معیشت بہت بہتر تھی، مگر اب بھی ہر شعبے میں بہتری آرہی یے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہماری کوشش ہے پھر سے پہلے کی طرح پاکستان کی معیشت مستحکم ہو، مریم نواز اور شہباز شریف دن رات ایک کرکے عوام کو ریلیف دینے میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل رانا تنویر نے شیخوپورہ میں واقعہ یوٹیلیٹی سٹور کا دورہ کیا، رمضان پیکج کے ترسیل اور عوام تک رسائی کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سٹور انتظامیہ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔