اسٹریٹ کرائم میں مرنے والوں کیلیے فوری امداد کا قانون بنایا جائے، علی خورشیدی

سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے نامزد اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے وزیرداخلہ کے اسٹریٹ کرائم سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں اُن کا کہان تھا کہ وزیرداخلہ سندھ کا اسٹریٹ کرائم سے متعلق بیان مضحکہ خیز ہے،اس بات پر حیرانی ہے کہ میڈیا کو کہا جارہا ہے کہ آپ اسٹریٹ کرائم کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں اوروزیراعلی سندھ ملبہ نگران حکومت پر ملبہ ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندرون سندھ کچے کے ڈاکو سندھ حکومت سے نہیں سنبھل رہے ہم یہ کہنے میں حق بجانب  ہیں سندھ حکومت کراچی تا کشمور امن و امان کی صورتحال سنبھالنے میں ناکام ہے، وزیراعظم کی بھی ذمہ داری ہے بھی کراچی پر نظر کرم کریں۔

سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ امن و امان اور کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی صورتحال تشویشناک ہے، 2023-24 کے بجٹ میں ہمیشہ کی طرح امن وامان کے بجٹ میں اضافہ ہوا، سال 2022،2023 اور اب 3 ماہ میں پہلےسےزیادہ وارداتیں ہوئیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، ڈکیتی میں جان جانے پراہلخانہ کی فوری امداد کیلئے قانون سازی چاہتے ہیں، قانون سازی کیلئے ایم کیو ایم بلینک چیک دینے کو تیار ہے۔

انہوں نے وزیر داخلہ ضیالنجار کا اسٹریٹ کرائم سے متعلق بیان مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا منصب پر بٹھ کر ایسی باتیں کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے نمک پاشی کررہے ہیں،سب جانتے ہیں ایس ایچ او رشوت دے کر لگتے ہیں، جب ایسے تعنیاتیاں ہوں گی تو افسران عوام کیلئے کام نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی بھی ذمہ داری ہے بھی کراچی پر نظر کرم کریں ، وزیراعظم کراچی پر احسان نہیں بلکہ اسکا جائز حق دیں۔ان کا کہنا تھا کہ اچھے ورکنگ ریلیشن کے ساتھ پی پی کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ، پی پی نے اچھے کام کیے تو ساتھ اور اگر عوامی مفاد کیخلاف کام کیا تودیواربنیں گے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor