اسسٹنٹ کمشنر سجاول سید وجاہت علی نے اسکول میں ایک تقریب کے دوران قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر اپنا وضاحتی پیغام جاری کردیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے ویڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے روز وہ بیماری کی وجہ سے قومی ترانے کے احترام کھڑے نہیں ہوسکے تھے۔
سید وجاہت نے کہا کہ میں ایک محب وطن اور قابل فخر پاکستانی ہوں اور سوشل میڈیا پر میرے خلاف ملک مخالف ہونے کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جس کو میں سختی سے مسترد کرتا ہوں۔
<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?height=476&href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fiqbal.khursheed%2Fvideos%2F811602000997990%2F&show_text=false&width=476&t=0″ width=”476″ height=”476″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true” allow=”autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share” allowFullScreen=”true”></iframe>
اس سے قبل اے سی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک اسکول میں ہونے والی تقریب میں قومی ترانے کے دوران خود کو صوفے پر بیٹھے ہوئے تھے جبکہ باقی سارے لوگ قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے تھے۔
<iframe src=”https://www.facebook.com/plugins/video.php?href=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fkhadimhussain8%2Fvideos%2F742652151327330%2F%3Fref%3Dembed_video&show_text=0&width=560″ width=”560″ height=”316″ style=”border:none;overflow:hidden” scrolling=”no” frameborder=”0″ allowfullscreen=”true” allow=”autoplay; clipboard-write; encrypted-media; picture-in-picture; web-share” allowFullScreen=”true”></iframe>