Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی : سال 2024، 92 روز میں‌ ڈکیتی مزاحمت 50 شہری قتل، رمضان میں 11 کو مارا گیا |

کراچی : سال 2024، 92 روز میں‌ ڈکیتی مزاحمت 50 شہری قتل، رمضان میں 11 کو مارا گیا

شہر قائد میں ڈاکو راج بدستور برقرار ہے اور مسلح افراد کی جانب سے مزاحمت پر شہریوں کو قتل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور سال 2024 کے 92 دنوں میں 50 شہری مزاحمت پر قتل کردیے گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق گلشن معمار میں ڈکیتوں نے بینک سے پیسے لے کر آنے والے شخص کو گاڑی نہ روکنے پر اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں چالیس سالہ امجد جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق امجد اور امان اللہ نامی شہری سائٹ سپر ہائی وے پر بینک سے رقم لیکر نکلے تھے، گلشن معمار اجمیر گارڈن کے قریب ملزمان نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر اندھا دھند کردی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے، امجد اسپتال منتقلی کے دوران خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول امجد پنجاب کے علاقے خانیوال سے تھا جبکہ دو بچوں کا باپ اور سرجانی ٹاؤن کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ کراچی میں ماہ رمضان میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی اور رواں سال 50  افراد ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مارے جاچکے ہیں۔