بی بی سی کے دفتر کے باہر جمعہ الوداع پر احتجاجی مظاہرہ

اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جامعہ الوداع پر بی بی سی کے دفتر کے باہر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کا انعقاد بی بی سی اسکاٹ لینڈ کی عمارت کے باہر کیا گیا جس میں مختلف ممالک اور رنگ و نسل کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

اس مظاہرے میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان اور دیگر افراد بھی شامل تھے جن میں سے کچھ نے فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔

مقررین نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ پر جاری بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین میں عالمی برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی جانب فلسطینیوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرکے صحافتی اقدار کو مسلسل پامال کررہا ہے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے اور ان کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر حق صدا بھی بلند کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: