شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں آلودہ پانی پینے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد ڈائیریا کا شکار ہوکر اسپتال پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد کے علاقے مسرت کالونی میں آلودہ پانی پینے سے دو بچوں جان سے گئے جبکہ متعدد کی حالت غیر ہوگئی۔
عید کے پہلے روز 13 سالہ عباس ولد خستہ گل جبکہ چاند رات پر 6 سالہ ملائکہ عید کی چاند رات کو جاں بحق ہوئی۔
علاقہ مکینوں کے مطابق واٹربورڈ کی مبینہ غفلت سے پانی کی لائن میں سیوریج کا پانی مل گیا اور یہی پانی پینے سے متعدد مکینوں کی حالت غیر ہوگئی۔
اُدھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سینٹرل ڈاکٹر علی مرتضیٰ نے بچوں کی ہلاکت آلودہ پانی سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پانی میں باقاعدہ کیڑے دکھائی دے رہے ہیں، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر سرویلینس کاکام شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں طبی امدادی ٹیمیں متاثرین کو امداد فراہم کررہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے محکمہ صحت کے ضلعی افسران کو تحقیقات کی ہدایت دیدی کرتے ہوئے تین روز میں تفصیلی رپورٹ جمع کرانے اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔