Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کراچی، غیر ملکی وفود کی آمد پر کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ جانیے |

کراچی، غیر ملکی وفود کی آمد پر کون سی سڑکیں بند رہیں گی؟ جانیے

کراچی: شہر قائد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیش نظر کراچی ٹریفک پولیس نے مختلف سڑکوں کے بند ہونے اور متبادل راستوں کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کلب روڈ پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک ٹریفک کے لیئےمکمل بند ہوگا ، ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ، ضیاء الدین لائٹ سگنل (ضیاء الدین برج) سے پی آئی ڈی سی چوک تک مکمل بند ہوگا۔

ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ کھجورچوک سے پی آئی ڈی سی تک بند ہوگا جبکہ متبادل راستوں کے طور پر شہری سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک براستہ پی آئی ڈی سی ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سےکھجور چوک ایوان صدر روڈ کی طرف جا سکے گی اور جو مسافر شاہراہ فیصل سے آکر آگے سلطان آباد کی طرف جانا چاہتے وہ کلب چوک سے لیفٹ ٹرن لے کر کلفٹن برج وبورڈ بیسن سے جاکر اپنی منزل کی طرف جا سکیں گے۔

خلیق الزمان روڈ، گزری اور بچہ پارٹی سے آنے والی ٹریفک ضیاء الدین لائٹ سگنل سے رائٹ ٹرن اورہوشن چوک سے لیفٹ ٹرن لےکرمیٹروپول سے فوارہ چوک، ایوان صدر، کی طرف جا سکےگی۔

اس کے علاوہ شاہین کمپلیکس سے آنے والی ٹریفک کھجور چوک سے لیفٹ ٹرن کرکے ایوان صدرروڈ، آواری ٹاور کلفٹن اور دیگر علاقہ کی طرف جا سکتی ہے۔