Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مدد لینے کا فیصلہ |

سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مدد لینے کا فیصلہ

سندھ کے صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دس سال سے غیر فعال سیل کو فعال کردیا۔

مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن سیل گزشتہ دس سال سے غیر فعال تھا جس پر بلاول بھٹو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوبارہ سے آپریشنل کرنے کا ٹاسک ناصر حسین شاہ کو دیا تھا اور انہوں نے وزارت سنبھالنے کے بعد چند روز میں یہ کام کردکھایا۔

صوبائی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے فعال کیا جائے گا جس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کل سے سندھ بھر کے مختلف اضلاع میں سروے کا عمل شروع کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ سروے کی نگرانی میں خود، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نجم احمد شاہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کروں گا، وقت پر کام نہ کرنے والوں کو بلیک لسٹ کیا جائے گا اور ان کی انکوائری بھی کی جائے گی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود تمام اسکیمز کی سخت نگرانی کی جائے گی۔