Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار |

شہید صحافی نصر اللہ گڈانی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ پولیس نے صحافی نصر اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گھوٹکی میں تھانہ میرپور ماتھیلو کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے شہید صحافی نصر اللہ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی سمیر نور کے مطابق ملزم کی اصغر ولد ہوت لونڈ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھی برکت لونڈ کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ عبداللہ لونڈ نامی شخص نے ملزمان کی سہولت کاری کی، دونوں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد لی گئی، ملزمان سے واقعے میں استعمال ہونے والا پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ کیس میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی تعداد 4 تک پہنچ گئی ہے۔

صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے ایس ایس پی گھوٹکی اور پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پولیس نے میرپور ماتھیلو سے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا ہے، وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے چند روز قبل سینئر صحافیوں کی ٹیم کو نصراللہ گڈانی کے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت پولیس کو مزید سہولتیں فراہم کررہی ہے۔ صوبے میں قیام امن ہماری اولین ترجیح ہے۔