کراچی: بلدیاتی نمائندوں کی سیاست میں دلچسپی- عوام ذہنی اذیت میں مبتلا

کراچی (رپورٹ * ندیم اسلم ) بلدیہ کورنگی چیئرمین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے کورنگی نمبر ایک یوسی 35 کی گلیاں تالاب بن گئی ہے جگہ جگہ گٹر ابل پڑے یوسی 35 کی گلیوں میں بھرا سیوریج کا گندہ پانی یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے

کورنگی کا عوام کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کےمطابق کورنگی یوسی 35 کی گلیوں میں جگہ جگہ جمع سیوریج کا گندہ پانی عوام کے لیئے اذیت بن گئی اسکول جانے والے بچوں کو اور نمازیوں کو سیوریج کے گندے پانی سے گزر کر جانا پڑتا ہے اور سیوریج کا گندہ پانی جمع ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے جس سے کورنگی نمبر ایک یوسی 35 میں بہت سی مہلک بیماریاں پیدا ہورہی ہے جبکہ کورنگی کی عوام کا کہنا ہے کہ بلدیہ چیئرمین کورنگی نئیر رضا نے کبھی ان کے علاقوں کا دورہ نہیں کیا تو ان کو کیسے یہاں کے مسائل کا پتہ چلے گا جبکہ یوسی 35 میں کورنگی کی عوام کی جانب سے بے شمار شکایتی درخواست جمع ہے جس پر کوئی کارروائی نہیں گئی.

عوام کا مزید کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے چیئرمین نئیر رضا جیسے خود نااہل ہیں اسی طرح ان کے تمام یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی نااہل ہیں عوام نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں: