Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راؤ انوار کو ہم سے نہیں بلکہ محسود قبائل سے خطرہ ہے، بھائی نقیب اللہ | زرائع نیوز

راؤ انوار کو ہم سے نہیں بلکہ محسود قبائل سے خطرہ ہے، بھائی نقیب اللہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کے ہاتھوں جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب اللہ محسود کے کزن نور رحمان کا کہنا ہے کہ راو¿ انوار نے 444انسانوں کا قتل کیا ہے ، انہیں ایسی سزا دی جائے کہ آئندہ کوئی بھی بے گناہ یوں نہ مارا جائے۔ راﺅ انوار کو ہم سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ محسود قبائل کو ان سے خطرہ ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نور رحمان نے کہا کہ سابق ایس ایس پی راﺅ انوار کے سپریم کورٹ کے ڈر سے پیش ہونے پر خوش ہیں اور پر امید ہیں کہ ان کو عدالت سے انصاف ملے گا۔

عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ راﺅ انوار اور اس کی پوری ٹیم کو قانون کے مطابق ایسی سزا دی جائے کہ کوئی بھی پاکستانی ان کے ہاتھوں یوں نہ مارا جائے ۔

پڑھیں: راؤ انوار عدالت میں پیش، سپریم کورٹ میں‌ سماعت پر کیا ہوا؟‌ چیف جسٹس نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ محسود خاندان نے کراچی اور اسلام آباد میں دھرنے دیے لیکن ایک لائٹ تک نہیں توڑی۔راﺅانوار نے 444انسانوں کا قتل کیاہے اس لیے اس کا ڈر محسود قبیلے کے افراد کو ہے جنہوں نے اسلام آباد پیشی پر جانا ہو گا۔راﺅ انوار ایک مجرم ہیں ان کو صرف عدالتوں کا ڈر ہے۔

نور رحمان نے دباؤ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ ان کے اوپر کوئی دباﺅ نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی دباﺅ میں آئیں گے، ’ راﺅ انوار نے ہمارے معصوم بھائی کو بے دردی سے شہید کیا، ہم انصاف کی جدوجہد جاری رکھیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: تم قتل کروہو کہ کرامت کروہو— عمیر دبیر


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔