ایم کیو ایم پاکستان کے لیے مشکل، فاروق ستار اور عامر خان کی گرفتاری متوقع

کراچی: ملک مخالف تقاریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کے معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رہنما عامر خان کی گرفتاری میں پولیس ناکام دکھائی دیتی ہے۔

سماء کےمطابق ایم کیوایم پاکستان کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری میں پولیس ناکام ہوگئی ہے۔مخلتف اضلاع کی پولیس ایک دوسرے پر ملبہ ڈال کر اپنی جان چھڑاتی نظر آتی ہے ۔اس سلسلے میں عزیزآباد پولیس نے عدالت میں بیان جمع کروایاکہ نائن زیرو پر چھاپہ مارا لیکن فاروق ستار اورعامر خان نہیں ملے۔

ڈی ایس پی گلبرگ کے مطابق فاروق ستار پی آئی بی میں سیاسی سرگرمیاں کررہے ہیں۔ڈی ایس پی گلبرگ نے مطالبہ کیاکہ ڈی آئی جی ایسٹ کو فاروق ستار کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جائے۔ سماء

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں