داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے
کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر کا تہوار منارہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری کی نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔