کرچی : عوام کا پانی کی بندش پر پرامن احتجاج
کراچی کے علاقے شادمان ٹاون نارتھ ناظم آباد انڈا موڑ پر عوام آخر کار سڑکوں پر نکل آئی. علاقے کے لوگوں نے پانی کی عدم فرامی پر ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے. انڈا موڑ سے قلندیہ جانے والا روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا.
لوگوں کا کہنا تھا کہ ہم ٹینکر ڈلوا ڈلوا کر تھک چکے ہیں. کئی بار یوسی میں پانی کے حولے سے درخواست دی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہے. اس وجہ سے مجبور ہو کر ہم لوگ آج سڑکوں پر نکلے ہیں .

علاقے کے ناظم اور جنرل کونسلر سے کئی دفع بات ہوئی لیکن کچھ نہیں ہوا. ہم کو مجبور کیا گیا ہے کہ ہم اپنے کام کاج چھوڑ کر سڑکوں پر احتجاج کریں.
اس کے بعد لوگوں نے جمال احمد کے گھر کا رخ کیا. جو کہ اس علاقے کے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں. لیکن وہ بھی نہ ملے. گھر والوں نے بتایا کہ وہ گھر پر نہیں ہیں.
لوگوں نے اس بات پر بھی کافی غصہ کا اظہار کیا کہ جمال احمد نے اپنے دور حکومت میں ان کے مسائل حل نہیں کوائے اور ایم کیو ایم پاکستان نے ان کو دوبارہ ٹکٹ دے دیا ہے. عوام نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہے. اور جمال احمد کے خلاف بھی نعرے بازی کی.

تاہم پویس نے عوام سے بات کر کے روڈ کو کلئیر کرادیا ہے.
