کراچی: سندھ ہائی کورٹ آمد کے موقع پر کوریج کے دوران آصف علی زرداری کے محافظوں نے صحافیوں سے بدتمیزی کر ڈالی جس پر صحافتی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا۔
سابق صدر کی حفاظت پر تعینات محافظ سرکاری نہیں بلکہ نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں، حلف نامہ برانچ کی عمارت کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی۔
حلف نامہ برانچ کا کنٹرول سنبھالنے والے زرداری کے محافظوں نے صحافیوں کو عمارت سے باہر نکلا دیا، اور عمارت کے مرکزی دروازے بند کردیے۔
صحافتی تنظیموں نے رپورٹرز کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ نجی سیکیورٹی اہلکاروں نے صحافیوں سے بدتمیزی کی اور انہیں اندر جانے سے روک دیا۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے آئے تھے۔
