Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاک فوج مین تقرریاں و تبادلے: جنرل فیض کے حوالے سے اہم خبر | زرائع نیوز

پاک فوج مین تقرریاں و تبادلے: جنرل فیض کے حوالے سے اہم خبر

پاک فوج میں چار لیفٹیننٹ جنرلز کی تقرریاں تبادلے کردیے گئے جس کے تحت جنرل فیض اب جی ایچ کیو میں پاک فوج کے ایڈجوٹیننٹ جنرل کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہونے والے افسر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل جب کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف تعینات کردیا گیا۔

حال ہی میں پاک فوج نے 4 لیفٹیننٹ جنرلز کو عہدوں میں ترقیاں دی تھیں۔ اسی طرح لیفٹیننٹ جنرل نعمان کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی مقرر کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل ساحر وائس چیف آف جنرل اسٹاف کی ذمہ داریوں پر برقرار رہیں گے جبکہ جنرل عدنان کو بہاولپور میں بطور کمانڈر تعینات کیا گیا۔