میجر جنرل عمر بخاری نے نئے ڈی جی رینجرز سندھ کی کمان سنبھال لی جبکہ سابق ڈی جی میجر جنرل محمد سعید اب ذمہ داریاں انجام نہیں دیں گے۔
رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ڈی جی رینجرز کے عہدے کی کمان سنبھالنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد رینجرز ہیڈکوارٹرز میں ہوا۔
سبک دوش ہونے والے سابق ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے جنرل عمر بخاری کو اپنی کمان سونپی۔ یاد رہے کہ عمر بخاری کو حال ہی میں بریگیڈیئر سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
عمر بخاری نے چودہویں سندھ کے ڈی جی رینجرز کی حثییت سے عہدہ سنبھالا، بعد دونوں سابق اور موجود ڈی جیز نے وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کی۔
Sindh Chief Minister Syed Murad Ali Shah meets with out-going DG Rangers Maj Gen Mohammad Saeed and in-coming DG Rangers Maj Gen Omer Ahmed Bokhari who called on him here at CM House. pic.twitter.com/aLulaVmG82
— Rasheed Channa (@RasheedChanna1) April 27, 2019
وزیر اعلیٰ سندھ نے میجر جنرل محمد سعید کی خدمات کو سراہا اور جنرل عمر احمد بخاری کو خوش آمدید کہا ساتھ میں دونوں افسران کو اجرک اور سندھی ٹوپی کے تحائف بھی دیے گئے۔
