Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی | زرائع نیوز

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

سنگا پور: ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ ایشیا کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی 20 فارمیٹ پر ہی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس ہوا جس میں سری لنکن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا کہ ایشیا کپ اگلےسال ستمبرمیں پاکستان میں ہوگا اور یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر ہو گا، ٹی 20ورلڈکپ کی وجہ سے ایشیا کپ ٹی 20 فارمیٹ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کا انعقاد اکتوبر میں ہوگا، پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد ایشیاء کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا، اجلاس میں 2022 کی ایشین گیمز میں بھی کرکٹ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل اجلاس کی سائیڈ لائن پر پر پی سی بی اورسری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے سری لنکا کی ٹیم کو پاکستان مین آکر کھیلنے کی دعوت دی۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان کی دعوت پر سری لنکا کی جانب سے مثبت جواب کی امید ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیش کش کی گئی۔