کراچی: مرید عباس قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت اُس وقت سامنے آئی کہ جب پولیس کی حراست میں موجود ڈرائیور نے تمام کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔
عاطف زمان کے کارڈرائیور ندیم کو پولیس نے ایک روز قبل تفتیش کے لیے طلب کیا جس کے بعد اُس نے سنسنی خیز انکشافات کیے اور بتایا کہ عاطف نے بتایا کہ پارٹی سے ملنا اور میرے ہی ساتھ واپس آنا ہے۔
ندیم کے مطابق حب کے بعد سے عاطف کے موبائل فونز بند تھے، اسی دوران عاطف کے بھائی نے اغوا کا ڈرامہ رچایا گیا، اور تاثر دیا کہ عاطف تاوان کی بھاری رقم ادا کر کے واپس آیا ہے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عاطف کو ندیم نے حب چھوڑا البتہ اُس نے گاڑی روک لی تھی، حب میں موبائل فون بند کرنے کے بعد عاطف کراچی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا اور پھر ناران چلا گیا۔
عاطف کے موبائل بند ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا ہوئی، جس کے بعد ملزم کے بھائی نے سرمایہ کاروں کو پہلے کوئٹہ میں موجودگی کا یقین دلایا اور پھر اغوا کا ڈرامہ رچا دیا۔
تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم نجی پرواز سے اسلام آباد روانہ ہوا اور ایک دن ائیرپورٹ کے قریب نجی ہوٹل میں بھی ٹھہرا، عاطف نے کراچی واپس آکہ انوسٹرز سے رابطہ کیا اور اغوا کی کہانی سنائی۔
