تہران : ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 350 سے زائد زخمی ہو گئے ۔ شمال مغربی حصے میں ترکیے کی سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے جس کی شدت5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ۔
ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔
ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔
