Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
منی بجٹ : سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ | زرائع نیوز

منی بجٹ : سینکڑوں اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت کے پیش کردہ منی بجٹ کے بعد 350 سے زائد اشیا مہنگی کردی گئیں۔

رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈبے میں بند تمام اشیاء پر سیلز ٹیکس 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کر دیا گیا ہے جس کے تحت خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی اور نوڈلز مہنگے ہوگئے، اس کے علاوہ بچوں کے کھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں، خواتین کے لیے میک اَپ کا سامان، شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے، گاڑیوں کے شیمپو، گاڑی چمکانے کی کریم اور دیگر سامان، پرفیوم اور برانڈڈ عطر پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ہیئرکلر، ہیئر ریموور کریم، ہیئرجیل، شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے جب کہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، گیجٹس، موبائل، اسمارٹ فونز اور آئی پوڈز پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کر دیا گیا ہے، اسی طرح سیکڑوں الیکٹرانکس مصنوعات ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی، جوسر، بلینڈرز، شیکرز اور دیگر الیکٹرانکس مشینری بھی مہنگی کر دی گئیں۔