Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایمن، منال خان کے جڑواں ہونے پر شوہراکثر کنفیوز | زرائع نیوز

ایمن، منال خان کے جڑواں ہونے پر شوہراکثر کنفیوز

لاہور: شوبز کی معروف جڑواں بہنوں کی جوڑی ایمن خان اور منال خان، دونوں کے شوہر اپنی اہلیہ کی شکلیں ایک جیسی ہونے کے باعث اکثر انہیں پہچاننے میں غلطی کردیتے ہیں۔اس بات کا انکشاف ایمن خان نے نجی پروگرام شو میں کیا۔

منیب بٹ سے سوال کیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ سوال ہے کہ آپ ایمن اور منال دونوں میں کتنی بار کنفیوز ہوجاتے ہیں؟جواب میں ایمن نے کہا کہ یہ بہت بار ہوچکے ہیں، شروع شروع میں بہت ہوتے تھے اور اب بھی اکثر ہی ہم دونوں میں فرق نہیں کر پاتے لیکن منال کے شوہر زیادہ کنفیوز ہوجاتے ہیں کیونکہ وہ ابھی فیملی میں نئے ہیں، اس لیے انہیں پتا نہیں چلتا۔

منیب بٹ نے جواب میں کہا کہ میں بالکل کنفیوز نہیں ہوتا، مجھے پتا ہوتا ہے کہ میری بیوی کون سی ہے، شروع شروع میں کافی ہوجاتا تھا۔ایمن خان نے مزید کہا کہ ہم دونوں کی آوازیں بھی بہت ملتی ہیں، اکثر ہم ایک دوسرے کی جگہ فون پر بات کرلیتے ہیں، یہاں تک کہ میں اور منال دونوں فیس آئی ڈی سے ایک دوسرے کا آئی فون بھی ان لاک کردیتے ہیں۔