Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شازیہ مری نے عمران کو تربیت یافتہ جھوٹا قرار دے دیا | زرائع نیوز

شازیہ مری نے عمران کو تربیت یافتہ جھوٹا قرار دے دیا

کراچی : وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کی ٹریننگ ہٹلر کے گوئبلز سے لی ہے۔
عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان پر پتھراؤ ہوتا ہے لیکن جلتی اور ٹوٹتی پولیس کی گاڑیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم پر عمران نیازی کو فول پروف سیکیورٹی دی گئی لیکن وہ موٹر وے پر اترنے کے بعد ڈنڈا بردار لشکر اکٹھا کرتا رہا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر ہی ایسے طرز عمل سے عدالتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی قانون توڑ کر کہتا ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، چیئرمین پی ٹی آئی ملک کے عدالتی نظام کو مفلوج بنا رہے ہیں۔شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ عدالتی نظام مجرموں اور غنڈوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔