Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی، سندھ حکومت نے پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو ریگولائز کرنے پر کام شروع کردیا | زرائع نیوز

کراچی، سندھ حکومت نے پانی کے غیر قانونی کنکشنز کو ریگولائز کرنے پر کام شروع کردیا

حکومت سندھ نے غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کو ریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

حکومت سندھ نے کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگرکم آمدنی والے علاقوں میں غیرقانونی طور پر چلنے والے پانی کے کنکشن کوریگولرائز کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔ منصوبے پر عملدرآمد کراچی واٹر اینڈ سیوریج امپروومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیوایس ایس آئی پی) کے تحت شروع کیا گیا ہے۔

 مالی معاونت انٹرنیشنل بینک فارری کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ (آئی بی آرڈی) اور ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے کی ہے۔ مذکورہ منصوبے کے تحت کراچی کی کچی آبادیوں اور دیگر کم آمدنی والے علاقوں میں چلنے والے پانی کے کنکشن کو ریگولرائز کیا جائے گا اور ان علاقوں میں سیوریج کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

کراچی میں کم ازکم 580کچی آبادیاں ہیں، ایک اندازے کے مطابق کراچی کی آبادی کاتقریباً 62 فیصدکچی آبادیوں اور کم آمدنی والے علاقوں میں مقیم ہے، مذکورہ آبادیوں میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن پابندی کے ساتھ پانی مہیا کرتا ہے لیکن ادارے کو مذکورہ علاقوں سے کچھ بھی آمدنی نہیں ہوتی۔