کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ غیر فطری چیزوں کا اختتام بہت برا ہوتا ہے، ابھی چیزیں باقی ہیں مگر جلد اختتام کی طرف جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام سوال عوام کا میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فاروق ستار کے حوالے سے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال وہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کریں گے اور نہ میں اس پر کوئی تبصرہ کرنا چاہتا ہوں۔
فاروق ستار ہماری طرف نہیں آرہے،اختتام برا ہی ہونا ہے، اپنی ذہانت ، شرارت اور چالاکیوں سے انہوں نے موقع گنوا دیا، مزید جانیےمصطفیٰ کمال کی زبانی#DunyaPrograms @SawalAwamKa @masoodgeo @pmln_org @PTIofficial @MediaCellPPP @KamalPSP #farooqsattar pic.twitter.com/4ziKWqx8kk
— Dunya News (@DunyaNews) September 22, 2018
پی ایس پی چیئرمین نے ساتھ ہی ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر نجی ٹیلی ویژن کا ایک اسکرین شارٹ زیر گردش تھا جس میں مصطفیٰ کمال کے نام سے بیان منسوب کیا گیا تھا وہ کچھ یہ تھا کہ ’بانی ایم کیو ایم کو گالی نہیں دی بلکہ سچ بولا، دل آزاری پر معذرت کرتا ہوں‘۔
