لاہور: ٖفیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی لڑکیوں کو شادی کا جھانسہ دے کر انسانی اسمگلنگ کرنے والا چینی باشندوں کا گروہ پکڑ لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے جمیل میو نے انکشاف کیا کہ گرفتار افراد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید غیر ملکیوں کی گرفتاری کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا جس کے تحت ایف آئی اے نے لاہور ائیر پورٹ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 8 چینی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ ملزمان پاکستانی ایجنٹوں کے ساتھ مل کر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کرتے تھے، چینیوں پر پاکستانی لڑکیوں سے شادی کے بعد ان سے جسم فروشی کروانے کا الزام ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
