Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
حمزہ بن لادن کی موجودگی کا دعویٰ، کیا امریکا پاکستان کے خلاف کارروائی کا ڈرامہ کرے گا؟ | زرائع نیوز

حمزہ بن لادن کی موجودگی کا دعویٰ، کیا امریکا پاکستان کے خلاف کارروائی کا ڈرامہ کرے گا؟

واشگنٹن: القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ کو امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی نے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔

ایف بی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حمزہ بن لادن پاکستان ، افغانستان، ایران یا شامل میں موجود ہوسکتا ہے تاہم اُس کے حوالے سے مزید معلومات درکار ہیں۔

ایف بی آئی کے مطابق حمزہ بن لادن القاعدہ سے تعلقات کی بنیاد پر امریکا کو مطلوب ہے اسی باعث اُسے دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

ایف بی آئی کے مطابق حمزہ بن لادن کی موجودگی کی اطلاعات جیسے ہی موصول ہوں گی، اُس ملک کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ امریکا نے 2 مئی کو ایبٹ آباد میں مقیم حمزہ کے والد اسامہ بن لادن کو فوجی کارروائی کے نتیجے میں جاں بحق کر کے اُن کی لاش سمندر برد کردی تھی۔