Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
میڈلز اور کامیابیاں‌ سمیٹ کر معذور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے | زرائع نیوز

میڈلز اور کامیابیاں‌ سمیٹ کر معذور کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ونٹر گیمز 2017 میں پاکستان کے اسپیشل کھلاڑی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے ونٹر گیمز میں دنیا بھر سے 110 مملک کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، جن میں پاکستان اسپیشل اولمپک کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔

پاکستان اسپیشل اولمپکس کے ایتھیلیٹس نے مختلف کھیلوں میں 16 میڈلز جیتے اور آسٹریلیا کی سرزمین پر پاکستان کا نام روشن کیا، وفاقی دارلحکومت پہنچنے پر کھلاڑیوں کا استقبال اسپیشل اولمپک انتظامیہ نے کیا۔

ائیرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کوچ شمائلہ ارم نے کہا کہ ’’ہم بچوں کی معذوری کو غذر نہیں بناتے بلکہ یہ اُن کی خصوصیت ہے، تمام کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کیا اس لیے ہم ونٹر گیمز میں کامیابیاں اور میڈیلز جیت کر وطن واپس پہنچنے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’امید ہے بچوں اُن کے حق کے مطابق ہر سطح پر پذیرائی دی جائے گی تاکہ بچوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو‘‘۔

بشکریہ اے آر وائی نیوز