کراچی: ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی شہید علی رضا عابدی کے قاتل تاحال گرفتار نہ ہوسکے جس پر اُن کے والدین اور اہل خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
گزشتہ دنوں شہید رکن اسمبلی کے والد سید اخلاق حسین عابدی نے ٹویٹ میں بولا کہ ’سی ٹی ڈی کو کیس دینے کا مقصد مٹی پاؤ‘۔ اس سے قبل انہوں نے علی رضا عابدی کے دوستوں سے مشورہ بھی مانگا تھا کہ وہ برسی کے حوالے سے کوئی رائے دیں۔
Assigning case to CTD means مٹی پاؤ
— Syed Akhlaq Hussain (@dashtetanhai) November 12, 2019
دوسری جانب علی رضا عابدی کی والدہ صبیحہ اخلاق نے ٹویٹ میں سوال کیا کہ ’’علی رضا عابدی نے تمہارا کیا بگاڑا تھا؟ تم نے اُس کے خون ناحق سے اپنے ہاتھ رنگے اور ہمارے کلیجے چھلنی کئے، یہ مت سمجھنا کہ ماں رو پیٹ کر کونے میں بیٹھ جائے گی، تم خود اپنے اوپر لعنت بھیجو گے جب دنیا اُسے مکمل طور پر پہچان لے گی اور یہی میرا مشن ہے۔ انہوں نے JusticeforAliRazaAbidi # کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
https://twitter.com/akhlaq_sabiha/status/1195340718383992832?s=20
اس سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا تھا جس میں لکھا کہ تھا کہ اگر آپ اچھے انسان ہیں تو پاکستان میں قتل کردیے جاتے ہیں اور پھر قاتلوں کی گرفتاری کے لیے حکام کوئی اقدامات نہیں کرتے۔
https://twitter.com/akhlaq_sabiha/status/1195638441972662277?s=20