Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسکرڈ پہن کر اسکول جاتی تھی تو لڑکے، بھارتی اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا | زرائع نیوز

اسکرڈ پہن کر اسکول جاتی تھی تو لڑکے، بھارتی اداکارہ نے اہم انکشاف کردیا

ممبئی: بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا اعتراف کرچکی ہیں جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں لیکن اب ایک اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے ساتھ پیش آ نے والے واقعہ کا اعتراف کر کے بھارت میں حوس کے پجاریوں کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے۔

اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اسکول جانے سے ڈرتی تھی جس کی بنیادی وجہ پڑھائی نہیں تھی بلکہ راستے میں لڑکوں کی جانب سے کی جانے والی بد تمیزی تھی۔

غربت کے باعث بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔