Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی میں 23 مارچ کو شدید بارش کا امکان | زرائع نیوز

کراچی میں 23 مارچ کو شدید بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کے مضافات میں آج بھی گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں، جس کے باعث آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے تحت گرمی اور حبس سے بادل بن سکتے ہیں۔ماہر موسیات جواد میمن نے بتایا کہ شہر کے مشرق، مغرب اور جنوب میں آج گرج چمک کے یہ بادل بننے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے تحت ٹھٹھہ اور بدین میں بھی آج بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک اور سسٹم کل (22 مارچ کو) بلوچستان میں داخل ہو گا، مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم مضبوط اور اس کا پھیلاؤ زائد ہو گا۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کو بحیرۂ عرب سے نمی کی صورت میں سپورٹ ملے گی، جس کے تحت کراچی کے اکثر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ 22 مارچ کو آنے والے سسٹم کے تحت گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے، سسٹم 24 مارچ تک اثر انداز رہے گا۔