لاہور: عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔
نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز جان بوجھ کر بشریٰ بی بی اور ان کے اہلخانہ کو بدنام کرنے کے لیے بدنیتی پر مبنی جھوٹی مہم چلا رہی ہیں۔
یکم مئی کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران مریم نواز نے بشریٰ بی بی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے۔
مریم نواز ان الزامات کو واپس لے کر 7 روز میں غیر مشروط معافی مانگیں ۔
بصورت دیگر ان کے خلاف ضابطہ فوجداری اور ہتک عزت سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
اپنا تبصرہ بھیجیں: