Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
حیدرآباد:‌ یونیورسٹی کی نوجوان طلبہ داعش میں‌ شامل | زرائع نیوز

حیدرآباد:‌ یونیورسٹی کی نوجوان طلبہ داعش میں‌ شامل

حیدرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حیدرآباد سے لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی سکینڈ ائر کی طالبہ پر اسرار طور پرلاپتہ ہوگئی۔ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والی طالبہ نے اسوہ جتوئی نامی لڑکی کے فیس بک اکاﺅنٹ سے بھائی کو پیغام بھیجا کہ وہ خیریت سے ہے اسے تلاش نہ کیا جائے اوروہ خلافت کی سرزمین پر ہے۔ وہ دعا گو ہے کہ اس کے گھر والے بھی جلد اس سرزمین کی جانب ہجرت کریں۔تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ یہ طالبہ اس وقت کہاں پر ہےجبکہ دوسری جانب پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ایس ایس پی حیدر آباد عرفان بلوچ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایم بی بی ایس سکینڈ ائر کی نورین نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کی بس میں حیدرآباد سے لاہور کے لئے گئی تھی۔سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق طالبہ نے اپنی پہچان چھپانے کے لئے برقعہ پہنا ہوا تھا جب کہ ہاتھوں پر دستانے تھے۔ طالبہ اپنی فیس بک پر شدت پسندانہ پوسٹیں کرتی تھی جس کی وجہ سے فیس بک نے اس کی فیس بک آئی ڈی بند کردی تھی۔

طالبہ کے رشتہ داروں اور دوستوں سے معلومات جمع کر رہے ہیں جس کی بناپر کارروائی کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ وہ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے رابطے میں تھی۔ تاہم طالبہ کے گھر والوں نے اس تاثر کی نفی کی ہے۔