Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
بانی ایم کیو ایم کا حمایتی امیدوار عام انتخابات جیتے گا، عشرت العباد | زرائع نیوز

بانی ایم کیو ایم کا حمایتی امیدوار عام انتخابات جیتے گا، عشرت العباد

دبئی: سابق گورنر عشرت العباد نے انکشاف کیا ہ کہ ایم کیو ایم کے بھتہ خور، ٹارگٹ کلرز اور لینڈ مافیا کے کارندوں کو بانی ایم کیو ایم نے پارٹی سے نکالا تو اُن کے لیے پاک سرزمین پارٹی بنا دی گئی، عوام اُسے ووٹ دیں گے جسے الطاف حسین یا ایم کیو ایم لندن نامزد کرے گی۔

گورنری سے سبکدوش ہونے کے بعد من﷽ظر عام پر آنے والے عشرت العباد نے کہا کہ جن لوگوں کی وجہ سے ایم کیو ایم پر بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، اور چائنا کٹنگ کا الزام لگا انہی دہشت گردوں کو پاک صاف کر کے پاک سرزمین پارٹی میں شامل کردیا گیا اور وہ اپنے کاموں نے آج بھی باز نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی آپریشن کی جانبداری، عشرت العباد نے سب اگل دیا

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں اپنا کردار ادا نہیں کررہیں جس کی وجہ سے حکومت اپنی مرضی کے اقدامات کررہی ہے،اپوزیشن کا خلا سندھ اور کراچی کے لیے بہت بڑا المیہ ہے۔

سابق گورنر کا دعویٰ ہے کہ آئندہ انتخابات میں بانی ایم کیو ایم یا ایم کیو ایم لندن جس پر ہاتھ رکھیں گے وہی جیتے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے حوالے سے عشرت العباد نے کہا کہ آصف زرداری نے شمولیت کی دعوت دی مگر میں نے معذرت کرلی کیونکہ میری وابستگی ایک ہی جماعت سے رہی ہے۔