Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف بی آر کا زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ | زرائع نیوز

ایف بی آر کا زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ; ایف بی آر نے زائد آمدن والی کمپنیوں پر سپر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ نے امیر کارپوریشنز کو 50 فیصد واجبات 7 روز کے اندر ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روہے اضافے کا امکان پیدا ہو گی اہے۔ زیادہ کمانے والی کمپنیوں کی آمدن پر سپر ٹیکس کے نفاذ میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

سپریم کورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت عظمی کے احکامات کے بعد ایف بی آر کے ریونیو میں اربوں روپے اضافہ متوقع ہے۔ ایف بی آر نے پندرہ کروڑ سے زیادہ آمدن رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر ایک سے 4 فیصد سپر ٹیکس کے ذریعے 80 ارب روہے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا۔