Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گردشی قرضے کم کرنے کیلئے پلان تیار | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گردشی قرضے کم کرنے کیلئے پلان تیار

اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق گردشی قرضے کم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا، توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کوختم کرنے کیلئے 543 ارب کا منصوبہ بنایا گیا ہے، مجموعی طور پر 543 ارب ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی کو دیئے جائیں گے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق حکومت نے گردشی قرضوں کو کم کرنے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے، جس کے تحت وزارت خزانہ نے گردشی قرضوں کی ادائیگی کی تیاری کرلی ہے، توانائی شعبے کے گردشی قرضوں کو ختم کرنے کیلئے 543 ارب کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے۔

حکومت گردشی قرضوں کی مد میں سوئی سدرن گیس کو 241ارب دے گی۔
حکومت کی جانب سے گردشی قرضوں کی مد میں سوئی نادرن گیس کو بھی 302 ارب دیئے جائیں گے۔

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی کو مجموعی طور پر 543 ارب دیئے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی کو ملنے والی رقم سے اوجی ڈی سی ایل کے گردشی قرضوں کو ختم کیا جائے گا۔ ایس ایس جی سی ، اوجی ڈی سی ایل کو 154ارب کا قرض واپس کرسکے گی، ایس ایس جی سی گورنمنٹ ہولڈنگ نجی کمپنیوں کو 8ارب ادا کرے گی۔