اسلام آباد:آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے 3 تجاویز تیار کر لی گئیں۔
گذشتہ 14 روز میں عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا۔ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔
عالمی منڈیوں کے تناسب سے صارفین کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر ریلیف دینے کی تجویز دی گئی۔
جب کہ تجاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہیں کیونکہ مالی حالات بہتر نہیں۔
اس حوالے سے تینوں تجاویز وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔
