Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2023 کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی , عمران | زرائع نیوز

2023 کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی , عمران

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سال 2022ء میں بہترین کارکردگی والی حکومت کو سازش کے تحت ہٹا کر ملک کو مجرموں کے حوالے کیا گیا، موجودہ مایوس کن صورتِ حال کے باوجود پُرامید ہیں کہ 2023 کا الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ سال 2022ء بیک وقت بہترین اور بدترین تھا، ذاتی مفاد میں گُندھی ایک سازش کے ذریعے بہترین معاشی کارکردگی دکھانے والی حکومت کو ہٹایا گیا اور پاکستان کو مجرموں کے ایک گروہ کے حوالےکر دیا گیا، اس گروہ نے معیشت زمیں بوس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترامیم کے ذریعے تمام وائٹ کالر کرمنلز کیلئے لوٹ مار کے دروازے کھول دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ 2022ء کا سال بہترین یوں تھا کہ اسی دوران میں نے اہلِ پاکستان کو ایک قوم کےسانچے میں ڈھلتے دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور مقتدرہ کی مکمل پشت پناہی سے ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے یکجا ہو کر تحریک انصاف کے خلاف صف آرا ہونے کے باوجود تحریک انصاف غیر معمولی عوامی تائید و حمایت سے 75 فیصد ضمنی انتخابات میں فتح یاب رہی اور اس نے خود کو صحیح معنوں میں ایک قومی جماعت کے طور پر منظم کیا۔