لکی مروت :صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
لکی مروت میں رات گئے دہشت گردوں نے خود کار ہتھیاروں سے پولیس چوکی شہباز خیل پر حملہ کیا، جس کو پولیس کے بہادر جوانوں نے ناکام بنایا تاہم اس دوران فائرنگ کے تبادلے کی وجہ سے گولیاں لگنے سے خیبرپختونخوا پولیس کا کانسٹیبل تحسین اللہ شہید ہوگیا۔
