Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
تاجر برادری ایف بی آر کے خلاف سراپا احتجاج، حکومت کو وارننگ |

تاجر برادری ایف بی آر کے خلاف سراپا احتجاج، حکومت کو وارننگ

کراچی(شیخ محسن) تاجروں نے آیف بی آر کی متنازع ٹیکس پالیسیوں کے خلاف احتجاجا ایم اے جناح روڈ بلاک کردی، چیئرمین ایف بی آر کی ہٹ دھرمی کے خلاف شدید نعرے بازی، فکس ٹیکس اسکیم کا وعدہ پورا کیا جائے من مانا اور ظالمانہ ٹیکس سسٹم قبول نہیں کرینگے، اس موقع پر آل کراچی تاجر اتحاد کے چیرمین اور اولڈسٹی تاجر اتحاد کے سرپرست اعلی عتیق میر نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ غیرمنصفانہ ٹیکس پالیسیوں کی اصلاح نہ کی گئی تو تاجروں کے احتجاج کآ سلسلہ کراچی سمیت پورے ملک میں پھیل جائیگا، ایف بی آر ملک کی معاشی صورتحال اور کاروباری حالات کے مطابق ٹیکس پالیسی وضع کرے، ٹیکس ابہام کے نتیجے میں معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا، صنعتیں بند اور مارکیٹوں میں سناٹا ہے، انھوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجروں کے احتجاج کا اگلا ہدف اسلام آباد ہے جہاں 7 اکتوبر کو مرکزی تنظیم تاجران کے زیراہتمام تاجر برادری کاشف چوہدری کی قیادت میں ایف بی آر کے دفتر پر دھرنا دیگی اس موقع پر اولڈسٹی تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ محمد عالم، اکرم رانا، شیخ حبیب، یعقوب بالی، شیخ رفیع، حماد پونا والا، فاروق جیلانی سینٹر، محسن شیخ، اعجاز بھٹی، ناصر مکانی، جمیل پراچہ، صدیق احمد، شعیب فرقان، قمر خان اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ناقابل قبول اور ناقابل عمل ٹیکس پالیسیوں سے کاروباری حجم کم اور تاجروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، شناختی کارڈ اور دستاویزی شرط کے نتیجے میں ریٹیلرز اور کارخانے داروں کے لیئے کاروبار دشوار ترین ہوگیا ہے، تاجروں نے واضح کیا کہ جب تک ایف بی آر منصفانہ ٹیکس سسٹم متعارف نہیں کروائے گا احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا

شیخ محسن